• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا بیان انتہا پسندی کا عکاس ہے، پاکستان

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا بیان انتہا پسندی کا عکاس ہے، پاکستان


اسلام آباد( نمائندہ جنگ )پاکستان نے بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت کے غیرذمہ دارانہ بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہاکہ انکا بیان انتہا پسندی کا عکاس ہے۔

توقع کرتے ہیں ایف اے ٹی ایف ممبران بھارتی سازشوں کو مسترد کردیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا بیان بھارتی انتہا پسندی کا عکاس ہے۔

جموں کشمیر میں دہشتگردی کا مرتکب بھارت دہشتگردی کے معاملے پربات نہیں کرسکتا، جموں کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ پانچ اگست سے 80 لاکھ کشمیری محصور ہیں،انہوں نے کہا کہ نو لاکھ بھارتی فوجی انسانی حقوق پامال کررہے ہیں۔

بھارتی بیان ایف اے ٹی ایف کی تکنیکی کارروائی کو سیاسی بنانے کی مذموم کوشش ہے، پاکستان نے عالمی برادری کو بھارت کی بدنیت کوششوں سے متعدد بار آگاہ کیا ہے۔

توقع کرتے ہیں کہ ایف اے ٹی ایف ممبران بھارتی سازشوں کو مسترد کردیں گے۔

تازہ ترین