• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمپلیکس میں سر بمہر کئے جانیوالے پلازوں کی منظوری بھی آر ڈی اے نے دی

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے،ساجد چوہدری)ولایت کمپلکس کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آ ئے ہیں ،ولایت کمپلکس میں جن25 پلازوں، مارکی، اور مارکیٹوں کو آرڈی اے نے سربمہر کیا اس سکیم کی منظوری بھی آرڈی اے نے ہی دی تھی ۔ اب آرڈی اے نے ولایت کمپلکس میں15جائیدادیں ڈی سیل ہونے پر مالکان جائیداد کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے تھانہ روات میں درخواست دیدی ہے۔آرڈی اے حکام کا اس حوالے سے موقف ہے کہ سکیم کی منظوری ہی اس وقت دی جاتی ہے جب محکمہ مال اس جائیداد کی ملکیت کی تصدیق کرتا ہے ، آرڈی اے کے سٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے محکمہ مال کی طرف سے تصدیق سے متعلق رپورٹ کرنے پر ہی ولایت کمپلکس کے لے آئوٹ پلان کی منظوری دی تھی۔ آرڈی اے کے ڈائریکٹر لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول جمشید آفتاب کی طرف سے ولایت کمپلکس کیخلاف آپریشن کے موقع پر جائیدادوں کو سربمہر کرنے پر مالکان جائیداد کو لکھا گیا خط بھی سامنے آیا ہے جس کا عنوان سیل آرڈر بحوالہ گورنمنٹ اراضی پر تعمیر کردہ عمارات ولایت موضع کوٹھہ کلاں راولپنڈی درج ہے، جس میں 25 پلازوں وغیرہ کے مالکان کو کہا گیا کہ فہرست فراہم کردہ محکمہ مال راولپنڈی یہ جائیداد ، پلازہ گورنمنٹ کی اراضی پر تعمیر کردہ ہے لہٰذا محکمہ مال راولپنڈی کے حکم پر آپ کی مذکورہ جائیداد ، پلازہ کو سیل کیا جا رہا ہے ۔

تازہ ترین