• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی سفارتکاروں کے دورے کے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے پر مودی کا اپنے 36 وزیر مقبوضہ کشمیر بھیجنےکا فیصلہ

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نئی دہلی میں متعین غیر ملکی سفارتکاروں کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرانے کے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے اور باالخصوص یورپی یونین سمیت عالمی اداروں کی جانب سے جموں وکشمیر میں امن وامان کی صورتحال اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کے باعث مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں اس صورتحال کو دنیا کے سامنے بہتر دکھانے کیلئے دیگر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق اہم وزراء کو ہدایات کی جارہی ہے کہ وہ جمو ں وکشمیر میں عوام رابطہ مہم شروع کریں۔

تازہ ترین