• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھاندلی سے مسلط حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے

پشاور( نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ لائرز فورم خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر بابائے وکلاء عالم زیب خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں ق لیگ، ایم کیو ایم ، بی این پی مینگل اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کی حکمرانوں سے ناراضگی، پی ٹی آئی کے اندر بڑھتی ہوئی بغاوت سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور کارکنوں کے طرف سے حکمرانوں پر کرپشن کے الزامات سے حکمرانوں کے خلاف الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے کرپشن کے خاتمے کی بجائے اربوں روپے کے قومی دولت لوٹنے والے قومی مجرموں کی سرپرستی کی جارہی ے اور اوبوں روپے کی کرپشن کرنے والے اقتدار کے مزے اڑا رہے ہیں انہوںنے لائرز فورم کے عہدیداروں اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخوا کی پراونشل انسپکیشن ٹیم کی انکوائری رپورٹ میں بی آر ٹی میں بڑے پیمانے پر ہونے والی بدعنوانیوں ، بلین ٹریز و مالم جبہ سیکنڈل میں اربوں روپے کی کرپشن جبکہ خیبر پختونخوا کے سرکاری محکموں میں اربوں روپے کی بدعنوانیوں کے انکشافات سے حکمرانوں کی کرپشن بے نقاب ہو چکی ہے اگر اربوں روپے کی قومی دولت لوٹنے والے قومی مجرموں کا صاف شفاف طور پر احتساب ہوا تو آدھے سے زائد وزراء جیلوںمیں ہوں گے۔
تازہ ترین