• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فقیر آباد ٗڈپٹی ڈائریکٹر کی گاڑ ی چوری کرنیوالا ملزم گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ فقیر آباد پولیس نے سرکاری گاڑی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔محمد رحمان خٹک جو کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات ہیں نے تھانہ فقیر آباد پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے فلیٹ کے سامنے سے سرکاری گاڑی پجیرو نمبر PRM-8029 کسی نامعلوم ملزم نے چوری کر لی ہے جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ایس پی سٹی محمد شعیب نے سرکاری گاڑی کے چوری ہونے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی فقیرآبادکی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد مشتبہ اور جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کرتے ہوئے واردات میں ملوث اصل ملزم کا سراغ لگا کر گزشتہ روز کامیاب کارروائی کے دوران ایس ایچ او جاوید اختر نے ملزم مسعود ولد ظاہر کو گرفتار کر لیا،ملزم کا تعلق نوشہرہ سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران پشاور شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر کار اور دیگر گاڑیاں چوری کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے سرکاری پجیرو گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے ، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین