• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے آئی جی سندھ کا نو ٹیفکیشن پیر کو جاری ہونے کا امکان ، ذرائع


اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آئی جی سندھ کا نوٹیفکیشن پیر کو جاری ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت صرف قواعدوضوابط کے مطابق تبادلہ چاہتی ہے، جبکہ نئے آئی جی سندھ کی تعیناتی پر وفاق و سندھ میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رولز کے مطابق سندھ حکومت ایڈیشنل آئی جی کو آئی جی نہیں لگا سکتی جبکہ بنام سندھ حکومت خط میں یہی لکھا گیا ہے۔

ذرائع اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا مزید کہنا ہے کہ نئے آئی جی کے لیے وزیراعظم آفس سے مشاورت جاری ہے اور وزیراعظم آفس سے سمری موصول ہوتے ہی نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نے ڈاکٹر امیر شیخ، غلام نبی میمن، آفتاب پٹھان کے نام دیے ہیں جبکہ ڈاکٹر امیر شیخ کا نام آئی جی سندھ کے لیے اتفاق رائے کے قریب ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر امیر شیخ ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی ٹریفک کراچی رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین