• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹورسٹ پولیس کے قیام کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹورسٹ پولیس کے قیام کی منظوری دیدی


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب ٹورسٹ پولیس کے قیام کی منظوری دے دی، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

پنجاب ٹورسٹ پولیس سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی، اس کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز مری سے کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ نے ٹورسٹ پولیس کے قیام کے لیے 9 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز کی بھی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ اقدام سیاحتی مقامات پر سیاحوں پر تشدد اور ہراساں کرنے کے بعض واقعات کے بعد اُٹھایا۔

تازہ ترین