• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 35ملزمان گرفتار،اسلحہ،منشیات برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 35ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پولیس نےکراچی سے موبائل فون چھین کر افغانستان اور بلوچستان میں فروخت کرنے والے چار ملزمان بدر جمیل،نازک میر،میرک اور عابد کو گرفتار کر لے انکے قبضے سے تین پستول،چھینے گئے6موبائل فون اور مبینہ ٹاؤن تھانےکی حدود سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی، پریڈی پولیس نے دو منشیات فروشوں عابد اور اللہ ورایا کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمدکرکے اور تجاوزات کرنے کے الزم میں 8 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلئے،پریڈی پولیس نے خاتون زہرا کو گرفتار کر کے جعلی کرنسی برآمد کرلی، پولیس کے مطابق خاتون ایرانی نژاد ہے ،سائٹ سپر ہائی وے افغان بستی میں پولیس کی بھاری نفری نے داخل ہو کر محاصرہ کیا اور اس دوران 13 افراد کو حراست میں لیکر انکے قبضے سے اسلحہ ، منشیات اور دیگر سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔ بغدادی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو اسٹریٹ کرمنل جنید اور عبدالوحید کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں،موچکو پولیس نے دو اسٹریٹ کرمنلز ندیم اور غلام مرتضیٰ کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا،اورنگی صنعتی ایریا پولیس نے داؤد حاجی عرف ارسلان کو گرفتار کے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیاکورنگی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تیمور اور مصطفیٰ کو گرفتار کر لیا، پاک کالونی پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں ملزم امام بخش عرف راجہ کو گرفتار کر منشیات برآمد کرلی۔
تازہ ترین