• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے پولیس : 4 ملزمان گر فتار،مسر وقہ گاڑی تحویل میں لے لی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) موٹر وے پولیس نے مخفی اطلاع پر 4 ملزمان کو پکڑ کو کراچی سے چوری شدہ گاڑی اپنی تحویل میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے سیکٹر N.55 پر موٹر وے پولیس نے مخفی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مسروقہ پک اپ کا تعاقب کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے گاڑی تحویل میں لے لی۔ موٹر وے پولیس کے مطابق مذکورہ گاڑی شارع فیصل سے چوری ہوئی تھی جس کی رپورٹ شارع فیصل تھانے میں بھی درج ہے ‘موٹروے پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں فیاض ولد غلام فرید جمالی‘ بشیر ولد عطا محمد جمالی‘ شبیر ولد آزاد خان جمالی ‘ نصیر ولد عبدالغفور جمالی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تازہ ترین