• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن : خون جمادینےوالی سردی کے باوجود ہزاروں خواتین کا ٹرمپ کیخلاف احتجاج

واشنگٹن (اے یف پی، نیٹ نیوز) واشنگٹن سمیت امریکا میںخون جمادینےوالی سردی کے باوجود ہزاروں خواتین نے ٹرمپ کیخلاف احتجاج کیاہے۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق خواتین کی چوتھی سالانہ ریلی کی مناسبت سے ہفتے کوامریکا کے مختلف شہروں بشمول واشنگٹن میں ہزاروں خواتین مارچ میں شریک ہوئیں، 2017ء میں خواتین نے پہلا بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا تھا جس میں لاکھوں افراد شریک ہوئے تھے، یہ وہی دن تھا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے تھے،3سال قبل شروع ہونے والے خواتین کے آج کے مارچ کا سیاسی پیغام ایک ہی رہا ہے، خواتین کے پہلے مارچ کی خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے ریلی کے دوران اون کی گلابی رنگ کی ٹوپیاں بُننے کا انوکھا کام شروع کیا تھا، تب سے خواتین کی جانب سے ٹوپی بُننا ٹرمپ مخالف جذبات کی علامت بن چکا ہے،ان سالوں کے دوران خواتین مارچ کا موضوع سیاست ہی رہا ہے۔ سال 2018ء کے دوران منتظمین خواتین مارچ کو نیواڈا تک لے گئی تھیں، جہاں اُس سال وسط مدتی انتخابات کے دوران کانٹے کا مقابلہ متوقع تھا۔مظاہرے میں شریک ایک خاتون کے پلے کارڈ پر لکھا تھاکہ ’’میںآج 3سال پہلے سے زیادہ غم و غصے میںہوں۔ان کا غیرملکی خبررساںادارے کو کہناتھاکہ ہم سب جانتے تھےکہ صدر ٹرمپ انتہائی خوفناک ہونگے مگر وہ تو ہمارے توقعات سے بھی زیادہ خوفناک ثابت ہوئے۔
تازہ ترین