• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرلینڈ جانے والی پرواز کے مسافروں کی چیخ و پکار

لندن ( جنگ نیوز) برطانیہ سے آئرلینڈ جانے والی پرواز میں ہو اجب طوفانی ہواؤں کی زد میں آ کر جہاز ہچکولے کھانے لگا جس پر مسافروں نے دعائیں مانگنا شروع کردیں اور وہ زور زور سے چیخنے چلانے لگے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریان ائرلائن کا طیارہ دوران پرواز تیز ہواؤں کی زد میں آگیا تھا جس پر مسافروں کی طرف چیخ وپکار بلند ہونا شروع ہوگئی تاہم جہاز کے عملے نے لوگوں کو تسلی دی او خاموش رہنے کی تلقین کی۔یہ پرواز لیور پول سے آئرلینڈ کے شہر ڈیری جا رہی تھی۔ پرواز کے ٹیک آف کرنے سے قبل میٹ آفس نے موسم کی خرابی اور طوفانی ہواؤں سے متعلق وارننگ جاری کی تھی ۔ طیارے نے ہچکولے کھائے لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ۔ پائلٹ جہاز کی بحفاظت لینڈنگ میں کامیاب رہا ۔ ایک مسافر نے بتایا کہ جہاز کے ہچکولے کھانے سے ہمیں اپنی موت سامنے نظر آنے لگی تھی۔
تازہ ترین