• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی اسکینڈل:ملزمان کو بچانے کے لئے مختلف حربے استعمال کئے جارہے ہیں، بی ایس او

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے جامعہ بلوچستان جنسی ہراسگی اسکینڈل کے خلاف جامعہ بلوچستان انتظامیہ کے جانب سے مجرمان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جاسکا ۔ بلکہ ملزمان کو بچانے کے لئے مختلف حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔ دوسری جانب اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث عناصر تاحال اپنی کرسیوں پر براجمان ہیں۔ جو یونیورسٹی کی مزید تباہی اور معاشرے کی یونیورسٹی پر بداعتمادی کا سبب بن رہے ہیں دوسری جانب ادارے میں بدانتطامی اور معاشی کرپشن بھی عروج پر پہنچ چکی ہے ۔ادارے کو کرپشن کی بنیاد پر تباہ کرنے اور بدانتظامی کا مقصد بلوچ طلباء و طالبات پر تعلیم کے دروازے بند کرنا ہے ۔ شعبہ امتحانات مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے صرف طلباء کو فیل کرکے ادارے کو کاروبار کا زریعہ بنا یا جاچکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے جامعہ بلوچستان میں بلوچستان بھر سے طلباء و طالبات تعلیم کے حصول کے لئے آتے ہیں۔ جامعہ بلوچستان کی تباہی کا مقصد بلوچستان بھر کے طلباء و طالبات کے تعلیمی عمل پر قدغن لگانا ہے ۔جامعہ بلوچستان کے مسائل پر بلوچستان کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ قوم کے مستقبل کو بچایا جاسکے بی ایس او جلد اس حوالے سے اساتذہ کرام سیاسی جماعتوں طلباء تنظیموں کا کانفرنس کا انعقاد کرے گی اور مشترکہ احتجاج کا اعلان کیا جائے گا ۔
تازہ ترین