• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بطور گواہ عدالت پیش نہ ہونیوالے 4پولیس اہلکاروں کے وارنٹ

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن کورٹ نے منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ عدالت میں پیش نہ ہونے والے 4 پولیس اہلکاروں اے ایس آئیز نواز ، ابوبکر، کانسٹیبلوں شاہد ظفر اور اسلم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے مقدمہ کی آئندہ سماعت 21 جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ مجسٹریٹ کورٹ کے جج محمد عمران نے مقامی کلینک کے اکٹر خرم کو گولیاں مار کر تشدد کرنے اور جان سے مارنے کی کوشش کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزموں کو جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ جسٹس آف پیس نے پسند کی شادی کرنے والی خاتون نسیم مائی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او سیتل ماڑی کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔ سیشن کورٹ نے منشیات کے مقدمہ میں وارنٹ کی تعمیل نہ کرنے والے ملزم گلفام کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ سیشن کورٹ نے واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم عبدالرحمٰن کی عبوری ضمانت میں پولیس سے 31 جنوری کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ مجسٹریٹ کورٹ نے نشہ آور گولیاں برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم منیرکو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ سیشن کورٹ نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم عرفان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس سے 21 جنوری کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ سیشن کورٹ نے منشیات کے مقدمہ میں عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے والی ملزمہ زلیخاں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 29 جنوری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ سپیشل جج اینٹی کرپشن نے جعلسازی کے مقدمہ میں نوٹس کی تعمیل نہ کرنے والے گواہ شرافت علی کے بلاضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے 21 جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین