• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہشتنگری ٗکرکٹ میچ پر جوا ء کھیلنے والے 9افراد گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ ہشت نگری پولیس نے کرکٹ میچ پر جواء کھیلنے والے 9ملزمان کو گرفتار کرکے آلات قمار بازی رآمد کر لئے ۔ڈی ایس پی سٹی عتیق شاہ کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ مشہور قمار باز منصور کے حجرہ علاقہ تھانہ شہید گلفت حسین میں چند افراد کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے میں مصروف ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین وارث خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں مصروف ملزمان منصور ولد سر بلند، محمد اسامہ ولد محمد اسلم، اسماعیل ولد خطاب گل، فضل رحمان ولد عبدالرحمان، طارق جان ولد قدیر گل، واصف ولد شمروز خان، ریاض اللہ ولد حاجی عبداللہ اور عزیز الرحمان ولد حبیب الرحمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، جن کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 23 ہزار روپے سے زائد،،3 عدد لیپ ٹاپ، 7عدد رجسٹر، ایک عدد ڈش ریسور اور دیگر آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین