• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامیہ کالج کو لینڈ مافیا سے بچانے کیلئے پرنسپلز متحرک ہوگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ریجن کے تمام پرنسپلز کا مشترکہ اجلاس اسلامیہ سائنس کالج میں منعقد ہوا، جس میں کالج پرنسپلز کو درپیش تمام مسائل پر گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں اسلامیہ کالج کراچی کو لینڈ مافیا سے بچانے کے لئے پرنسپلز ایسوسی ایشن کو متحرک و فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس سلسلے میں کراچی ریجن کے چار سینئر ترین پرنسپلز پر کمیٹی تشکیل دی گئی، جو پرنسپلز ایسوسی ایشن کی ازسر نوتشکیل کر کے دو ماہ میں انتخابات کرائے گی ۔ سینئر پرنسپلز نے تمام مسائل کے حل کے لئے تجویز کیا کہ پرنسپلز کی نمائندہ تنظیم کےغیر فعال ہونے کے سبب نئے نامزد پرنسپلز کی راہ نمائی میں مشکلات درپیش ہیں۔ نیز سابقہ ادوار میں پرنسپلز کے اختیارات میں جس طرح کمی کی گئی ہے اس سے مسائل نے جنم لیا ہے۔ اس مقصد کے حل کے لئے ریجنل ڈائریکٹر کراچی پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالباری انڈھڑ کی جانب سے گزشتہ دنوں پیش کردہ نقطہ نظر کی بھرپور حمایت کی گئی، جس کے مطابق ماضی کی طرح گریڈ 1 تا 5 تک ملازمیں کی بھرتی اور برخاست کرنے کے اختیارات کالج پرنسپل کو دیئے جانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اجلاس میں سیکریٹری کالج ایجوکیشن رفیق احمد برڑو کی جانب سے اعلان کردہ تمام تجاویز کی بھرپور تائید کی گئی اور ان کو خوش آئند قرار دیا گیا۔ اجلاس میں اسلامیہ کالج کراچی کو لینڈ مافیا سے بچانے کے لئے پرنسپلز ایسوسی ایشن کو متحرک و فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس سلسلے میں کراچی ریجن کے چار سینئر ترین پرنسپلز پر کمیٹی تشکیل دی گئی، جو پرنسپلز ایسوسی ایشن کی ازسر نوتشکیل کر کے دو ماہ میں انتخابات کرائے گی۔

تازہ ترین