• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اپنے دعوئوں میں ناکام ہوچکی ،مجلس احرار اسلام

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )مجلس احرار اسلام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنے وعدوں اور دعووں میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ ریاستِ مدینہ کے برعکس اقدامات ریاست مدینہ کی مکمل نفی کر رہے ہیں۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے سالانہ اجلاس میں متعدد قرار دادوں کی منظوری بھی دی گئی، جس میں قرار داد مقاصد کی بالا دستی اور اسلامی نظام کے مکمل نفاذ کا بھرپور مطالبہ کیا گیا اور قرار دیا گیا کہ تحریک تحفظ ناموس رسالت اور تحریک تحفظ ختم نبوت کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر ہر حال میں جاری رکھا جائے گا، سید عطاء المہیمن بخاری نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آٹا ملک سے ناپید ہے اور لوگوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے، سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ احرار، دستور کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں۔، تحفظ ناموس رسالت، تحفظ ختمِ نبوت اور دینی مدارس کے خلاف ہونے والی سازشوں کا سیاسی قوتوں کو بھی ادراک کر لینا چاہیے، انھوں نے کہا کہ مجلس احرار نامساعد حالات کے باوجود آئین کی اسلامی شقوں کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھے گی، مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ تحریک ختمِ نبوت 1953ء کے دس ہزار شہداء کی یاد میں آئندہ مارچ میں ملک بھر میں شہداء ختم نبوت کی کانفرنسیں منعقد کی جائیں ، لہٰذا 6مارچ، جمعۃ المبارک کو ملک کے طول و عرض میں ”یوم شہداءِ ختمِ نبوت“ منایا جائے گا۔ اجلاس میں ارکانِ شوریٰ نے اپنے علاقے کی رپورٹس پیش کیں اور تحریک ختم نبوت کی صورتِ حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنما میاں محمد اویس، سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری، مولانا محمد مغیرہ، مولانا تنویر الحسن احرار، ڈاکٹر شاہد کاشمیری، مولانا محمد اکمل، مولوی فقیر اللہ رحمانی، ڈاکٹر محمد آصف، مولانا سید عطاء المنان بخاری، ماسٹر محمد اقبال، حافظ محمد اسماعیل، حافظ ضیاء اللہ ہاشمی، محمد قاسم چیمہ، مولانا شفیع اللہ رحمانی، قاری محمد قاسم بلوچ، مولانا محمد سرفراز، مولانا محمد طیب معاویہ، فرحان حقانی نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین