• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامور نعت گوشاعر عاصی کرنالی کی9ویںبرسی آج منائی جارہی ہے

ملتان(اے پی پی) نامورنعت گوشاعر،ادیب اور ماہرتعلیم پروفیسرڈاکٹرعاصی کرنالی کی 9ویں برسی آج 20جنوری کومنائی جارہی ہے ۔عاصی کرنالی کا اصل نام محمد شریف تھا۔2جنوری1927ءکو کرنال میںپیدا ہوئے۔ میٹرک تک وہیں تعلیم حاصل کی۔ قیام پاکستان کے بعد پاکستان آگئے۔عاصی کرنالی نے فاضل اردو اور فاضل فارسی کے ذریعے تعلیم مکمل کی۔اور پھر ایم اے اردو اور ایم اے فارسی کے بعد تدریس کے ساتھ وابستہ ہوگئے۔سکول ٹیچر سے کیریئرشروع کرنے والی عاصی کرنالی کالج کے پرنسپل کی حیثیت سے ریٹائرہوئے ۔ عاصی کرنالی کی تصنیفات کی تعداد 17ہے جن میں اردو حمد ونعت پر ”فارسی شعری روایت کااثر“ کے عنوان سے لکھا گیا پی ایچ ڈی کا مقالہ بھی شامل ہے۔ان کی کتاب” نعتوں کے گلاب“ کو1988ءمیں سیرت ایوارڈ دیاگیا۔وہ 20جنوری2011ءکو دل کادورہ پڑنے سےانتقال کر گئے۔
تازہ ترین