• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

حکومت کو مسائل کا سامنا ہے، میری طرح ملائیشیا کے مہاتیر محمد کی راہ میں بھی مافیا حائل ہوا جس نے قرض کی دلدل میں دھنساکر دیوالیہ کردیا،عمران خان

میں بھی بڑے سیاسی مافیاز کا مقابلہ کر رہاہوں، وزیر اعظم


اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں بھارت کے ساتھ ساتھ عالمی برادری پر بھی واضح کردینا چاہتا ہوں کہ اگر بھارت جنگ بندی لکیر کے اس پار عسکری حملوں میں نہتے شہریوں کے بہیمانہ قتل عام کا سلسلہ دراز کرتا ہے تو پاکستان کیلئے خاموش تماشائی بنکر بیٹھے رہنا مشکل ہو جائے گا۔

سیاسی مافیا نے ملائیشیاءکو دیوالیہ ، مقروض اور ریاستی اداروں کو تباہ کر دیا‘میں بھی بڑی سیاسی مافیاز جیسی مشکلات کا مقابلہ کر رہاہوں۔ انہوں نے یہ بات اتوارکو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کنٹرول لائن پر کچھ ہوا تو خاموش نہیں رہیں گے‘ زیر اعظم نے کہا کہ جنگ بندی لکیرکے اس پار نہتے شہریوں پر مقبوضہ بھارتی افواج کے شدت پکڑتے اور معمول بنتےحملوں کے پیش نظر لازم ہے کہ سلامتی کونسل عسکری مبصر مشن کی مقبوضہ کشمیر میں فی الفور واپسی کیلئے بھارت پر دباؤڈالے۔

ہمیں بھارت کی جانب سے ایک خودساختہ/جعلی حملے کا سخت اندیشہ ہے۔ ایک اور بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیاکےسب سےتجربہ کار اور کامیاب سیاستدان ڈاکٹر مہاتیر کا بھی بالکل اسی قسم کےمسائل سے سابقہ رہا جن کاسامنا آج میری حکومت کو ہے۔

ان کی راہ میں بھی وہی سیاسی مافیا حائل ہوا جس نے اداروں کی تباہی کے ذریعے ملائیشیا ءکوقرض کی دلدل میں دھنسایا اور اسکا دیوالیہ نکال دیا۔

وزیر اعظم نے یہ بات گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہی۔ وزیر اعظم نےسوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں ملاشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر کے ساتھ اپنی تصویر بھی لگائی ہے۔

تازہ ترین