بھارتی ریاست کیرالہ کےبیکرز اور شیفس نے دنیا کا سب سے بڑا کیک تیار کرلیا ہے جس کی لمبائی 6.5 کلومیٹر ہے۔
کیک کی تیاری میں1500 بیکرز اور شیفس نے مل کر کام کیا اور دنیا کا سب سے بڑا کیک بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔
کیک کی لمبائی ساڑھے 6.5 کلومیٹر ہے جبکہ اس کی چوڑائی چار انچ کے قریب ہے، بیکرز نے دنیا کا سب سے بڑا کیک ونیلا فلیور میں تیار کیا ۔
اس کو تیار کرنے میں تقریباً چار گھنٹے کا وقت لگا،گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے دورہ کر کے اس کیک کو دنیا کا سب سے بڑے کیک ہونے کا اعزاز دے دیا۔