• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئرز فیلڈو گالف سیریز ویویک آنند نے جیت لی

جونیئرز فیلڈو گالف سیریز ویویک آنند نے جیت لی


جونیئر فیلڈو گالف سیریز ویویک آنند نے جیت لی، دیگر گالفرز میں دامل عطاءاللّٰہ اور عمر خالد کامیاب رہے جبکہ لیڈیز میں عانیہ فاروق اور حمنہ امجد نے کامیابی حاصل کی۔

پانچوں گالفرز ویتنام میں ایشین گرینڈ فائنل میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ڈی ایچ اے کنٹری اینڈ گالف کلب میں جونیئر گالفرز سیریز میں ملک بھر سے جونیئر گالفرز نے حصہ لیا۔

مختلف ایج گروپ میں ہونے والے مقابلوں میں انڈر۔21 کیٹیگری میں ویویک آنند نے ٹائٹل اپنے نام کیا، انہوں نے فور ڈے ایونٹ میں 298 گراس اسکور کیا۔

انڈر۔18 میں دامل عطاءاللّٰہ نے 302 اسکور کے ساتھ کامیابی سمیٹی۔

انڈر۔16 میں عمر خالد 311 اسکور کے ساتھ فاتح رہے۔

لیڈیز کی انڈر۔21 کیٹیگری میں عانیہ فاروق 310 اسکور سے جیتیں جبکہ انڈر۔16 میں حمنہ امجد نے 305 اسکور سے فتح اپنے نام کی۔

ایونٹ کی پانچوں کیٹگریز کے فاتح گالفرز ویتنام میں ہونے والی فیلڈو سیریز ایشین گرینڈ فائنل میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جو مارچ میں شیڈول ہے۔

تازہ ترین