• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کا کے پی کو روزانہ 5 ہزار ٹن گندم بھجوانے کا فیصلہ


آٹے اور گندم کے بحران کے پیش نظر حکومت پنجاب نے خیبرپختونخوا کو خیرسگالی کے طور پر روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار ٹن گندم بھجوا نے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آٹے کی قیمت میں اضافہ روکنے کی ہدایات بھی جاری کردیں ۔

گندم اورآٹے کی صورتحال پر لاہورمیں وزیر اعلٰی عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں خیبرپختونخوا کو روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار ٹن گندم بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمت میں بلاجواز اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں 1119 فلور ملز کی انسپکشن کی گئی اور542 کا گندم کوٹہ اور88 کے لائسنس معطل کردیئے گئےجبکہ 14 کروڑ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔

بریفنگ میں مزید بتایاگیا کہ فلور ملز کو روزانہ 25 ہزار ٹن گندم فراہم کی جارہی ہے،  اجلاس میں جہانگیر خان ترین، صوبائی وزراء سمیع اللہ چوہدری، میاں اسلم اقبال اوردیگرحکام نے شرکت کی۔

تازہ ترین