• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سویڈن میں فرینڈز آف شوکت خانم کے زیر اہتمام آگاہی تقریب

سٹاک ہوم (کاشف عزیز بھٹہ) سویڈن کے دوسرے بڑے آبادی والے شہر مالمو جہاں پاکستانی کمیونٹی کی بھی ایک بڑی تعداد آباد ہے وہاں فرینڈز آف شوکت خانم اسکینڈینیویا مالمو کی ٹیم کی جانب سے شوکت خانم کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر آگاہی مہم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین و حضرات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے فرینڈز آف شوکت خانم مالمو کے ٹیم لیڈر زبیر حسین اور مریم ذوالفقار نے خطاب کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور شوکت خانم ہسپتال کے بارےمیں اور اکیس مارچ کو مالمو میں منعقد کئے جانے والے فنڈ ریزنگ تقریب کے بارےمیں حاضرین کو آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ مالمو میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ہر نیک مقصد اور خصوصآ وطن عزیز کی خدمت کے لئے ہر لمحہ پیش پیش رہتی ہے، انشاللہ اکیس مارچ کو فرینڈز آف شوکت خانم مالمو کی ٹیم پاکستانی کمیونٹی کیساتھ مل کر شوکت خانم میموریل ہسپتال کے فنڈ ریزنگ پروگرام کو کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی جس کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں فرینڈز آف شوکت خانم مالمو کی ٹیم نے فرینڈز آف شوکت خانم اسکینڈینیویا سویڈن کیلئے ایمبیسیڈر عامر علی ندیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سویڈن بھر اور اسکینڈینیویا میں شوکت خانم ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کیلئے کامیاب مہم چلانے پر ان کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر فرینڈز آف شوکت خانم مالمو کی ٹیم میں سنبل علیم سمیت دیگر خواتین نے شمولیت کا اعلان کیا۔ تقریب کے اختتام پر شوکت خانم کو کامیابی کے ساتھ پچیس سال مکمل کرنے پر اور سلور جوبلی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔
تازہ ترین