• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر کی فائرنگ سے بیوی، ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شیریں جناح کالونی میں شوہر نے بیوی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا،سہراب گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان کو زخمی ہو گیا،تفصیلات کے مطابق شیریں جناح کالونی گورنمنٹ اسکول والی گلی میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی 40سالہ تمنا بی بی کو زخمی کردیا ، شوہر واقعہ کے بعد فرار ہوگیا ، سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ اسکیم33میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے22سالہ فیضان ولد محمد حسین کو زخمی کردیا۔

تازہ ترین