• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمشنر کرچی افتخار شالوانی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ گندم اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کریں،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے انتظامیہ کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے لہذاتمام ڈپٹی کمشنرز اس ہدایت کی روشنی میں اپنے اپنے ضلع میں ذخیرہ اندوزی کی روک تھا م اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔
تازہ ترین