آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات2؍رجب المرجب 1441ھ 27؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سالگرہ کی تقریب،ایس ایچ او کی موجودگی میں فائرنگ،2 افراد گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی بھٹائی کالونی میں سالگرہ کی تقریب کے دوران مبینہ طور پر ایس ایچ او کی موجودگی میں فائرنگ کرنے والے دونوں بھائیوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا، واقعہ کی فوٹیج میں ایس ایچ او عاصم الرحمان کو فائرنگ کرنے والے ذیشان ابڑو اور فیصل ابڑو جبکہ ایم پی اے راجہ اظہر کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، پولیس افسران اور سیاسی شخصیات سالگرہ کی تقریب میں شریک تھے، فائرنگ کے وقت بھی پولیس افسران فائرنگ کرنے والوں کو پروٹوکول دیتے رہے، فوٹیج وائرل ہونے پر ایس ایچ او نے میزبان بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا لیکن مقدمہ میں ایس ایچ او نے اپنی خود کی موجودگی کا ذکرنہیں کیا،دوسری جانب ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او تقریب میں موجود تھے لیکن فائرنگ کا واقعہ بعد میں پیش آیا، ایس ایس پی کے مطابق ہوائی فائرنگ کی اطلاع پر قانونی کارروائی کی گئی ہے،علاوہ ازیں آئی جی سندھ نے ہوائی فائرنگ اور مبینہ طور پر سرکاری ایس ایم جی کے استعمال کے واقعہ پر ایس ایس پی ملیر سے تفصیلات طلب کرلیں ہیں،آئی جی سندھ نے کہا کہ قانون شکنی کسی بھی طور ناقابلِ برداشت ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید