• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز نے مختلف علاقوں سے 12ملزمان گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینجرز نے مختلف کارروائیوں کے دوران 12ملزمان کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کھوکھراپار،ماڈل کالونی، ملیر سٹی، عیدگاہ، گارڈن،نبی بخش،کلاکوٹ،کلری،بغدادی اور جیکسن کے علاقوں سے نعیم، محمد حسین،اورنگزیب عرف بڈھا،محمد فرحان عرف طوطا، شہزاد علی عرف راجہ،محمد احسان عرف نینو،عبداللہ کریم بخش عرف پپو،شاہ حسین،آغا خلیل، ربیع عالم عرف منا،شیر خان اور سبز علی کوگرفتار کیا جوعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے منشیات بھی بر آمدکرکے قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین