• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیوڈ بیکہم سائیکلنگ میں کامیاب،میڈلز جیتنے لگے

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت کے نوجوان سائیکلسٹ ڈیوڈ بیکہم اپنے نام کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئے۔ 17 سائیکلسٹ نے ان دنوں دھوم مچار کھی ہے۔انہوں نے مقامی سطح پر سائیکلنگ میں کئی میڈلز جیتے ہیں ۔ ریاست نکوبار کے چھوٹے سے گائوں میں رہنے والے بیکہم کہتے ہیں میرے ماما سابق انگلش کپتان ڈیوڈ بیکہم کے پرستار ہیں، 2002 ورلڈکپ میں انہوں نے ارجنٹائن کےخلاف اپنی معروف فری کک کے ذریعے گول کیا تو انہوں نے پوری رات اپنے دوستوں کے ساتھ اس کا جشن منایا تھا۔ اگلے برس یعنی 2003 میں میری پیدائش ہوئی ، انہوں نے اصرار کرکے میرا نام ڈیوڈ بیکہم رکھا۔ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں فٹبال کیوں نہیں کھیلتا، جب میں سفر کرتا ہوں کہ سفری کاغذات پر نام پڑھ کر کئی لوگ میرے ساتھ تصاویر بھی بنواتے ہیں۔
تازہ ترین