• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان سرکاری ملازمتوں کے حصول کے بجائے کاروبار کریں، چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےکہا ہےکہ پارلیمنٹ ملک کی کاروباری برادری کی مدد کےلیے تیار ہے اور کاروباری برادری کے ساتھ مل کر کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کےلیے قانون سازی کی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس کے شرکاء کو دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، یہ کانفرنس جنگ میڈیا گروپ کے تعاون سے آج منگل کو منعقد ہورہی ہے جس کےمہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہونگے،عشائیے میں ملک کے 47چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کےصدور، ایف پی سی سی آئی کے صدر ، نائب صدور ، سفارتکار ، پارلیمنٹرینز اور کاروباری برادری نے شرکت کی ، عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ نے کہا کہ ملک بھر کے چیمبر آف کامرس کو ایک چھت تلے اکھٹا کرنا ایک بڑا اقدام ہے، اس سے نہ صرف کاروباری مواقع پیدا کرنے پر بات ہوگی بلکہ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کو بھی اجاگر کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ نوجوان سرکاری ملازمتوں کے حصول کے بجائے کاروبارکریں اس سے ملک بھی ترقی کرے گا اور خوشحالی آئیگی ،صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثا ر نے کہا کہ وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان سے کہا ہےدرخواست کی کہ توانائی کی قیمتیں بہت تیزی سے بڑھ رہی ہیں انہیں روکا جائے، شرح سود کو کم کیا جائے اس سے معیشت بہت زیادہ متاثر ہورہی ہے، پالیسی سازوں کو معیشت کے حقائق سے آگاہ ہونا چاہئے ، میں یہ نہیں کہتا کہ ہمیں سبسڈی دی جائے میں یہ کہتا ہوں کہ ہمیں مسابقت کےلیے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں ،چیئرمین فائونڈرگروپ زبیر ملک نے کہا کہ کاروباری برادری کو ملک کی معاشی پالیسیوں پر شدید تحفظات ہیں، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈا نڈسٹری کےصدر محمد احمد نے کہا کہ پاکستا ن کی تاریخ کا پہلا واقع ہےکہ اسلام آباد چیمبر نے ملک کے 47چیمبرز کے صدور کو ایک چھت تلے جمع کرنے میں کامیاب ہوا جس میں کاروباری برادری کو درپیش مشکلات کا احاطہ کیا جائے گا، اور ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیاجائے گا۔

تازہ ترین