• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سندھ کابینہ میں رد و بدل کا امکان،سعید غنی کووزیر تعلیم اور ناصر شاہ کو وزیر اطلاعات کا قلمدان دیا جا سکتا ہے

سندھ کابینہ میں رد و بدل کا امکان


کراچی (صباح نیوز)سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا امکان ہے جس کے تحت وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کو وزیر اطلاعات کا اضافی قلمدان جبکہ سعید غنی کو تعلیم کی وزارت دیئے جانے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم کا قلمدان کئی ماہ سے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے پاس ہے۔ قلمدانوں میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن ایک دو روز میں جاری ہوگا۔دوسری جانب سندھ کابینہ کے 21 جنوری کو طلب کئے جانے والے اجلاس کو ملتوی کردیا گیا جو اب 22 جنوری کی صبح دس بجے ہوگا۔

تازہ ترین