• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ایس ای ایف پی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا تقرر

کراچی (سید محمد عسکری) وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورتربیت کے سیکرٹری نے یونائیٹڈ اسٹیٹس آف ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان (یو ایس ای ایف پی) اور اعزازی کو چیئرمین آف بائی نیشنل کمیشن کلینڈر 2020ء کیلئے 4؍ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق وائس چانسلر سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شیخ ، سیکرٹری تعلیم و پیشہ ور تربیت ڈاکٹر ساجد یوسفانی، ماحولیاتی تبدیلی کے ایڈیشنل سیکرٹری جودت ایاز اور جوائنٹ سیکرٹری تعلیم و پیشہ ور تربیت نعمان لئیق یو ایس ای ایف پی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ہوں گے۔ باقی 4؍ ارکان کا تقرر امریکا خود کرے گا یہ ادارہ امریکا کی مشہور فل برائٹ اسکالرشپ دینے کا مجاز ہے۔
تازہ ترین