• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں خواتین کے پہلے عسکری ونگ کا قیام کا افتتاح

ریاض (شاہدنعیم)سعودی عرب کی فوج کی جنرل اسٹاف کمیٹی کے سربراہ جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے مسلح افواج میں خواتین کے پہلے عسکری شعبے کا افتتاح کیا۔ اس اقدام کا مقصد مسلح افواج کی شاخوں میں خواتین ارکان کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ اس موقع پر مسلح افواج میں بھرتی سے متعلق جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عماد بن عبداللہ العیدان نے مسلح افواج میں خواتین کی بھرتی کے مراحل سے متعلق اقدامات اور ان کے کام کرنے کے مقامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی کو یادگاری تحفہ پیش کیا گیا۔

تازہ ترین