• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مومن آباد ،2 افغان ڈ اکو پولیس مقابلےمیں ہلاک ،دکاندار زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں پولیس مقابلے کے دوران 2ڈاکوہلاک ہو گئے، جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے دکاندار زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن فرید کالونی میں واقع قسطوں پر سامان کی دکان پر2موٹر سائیکلوں پر سوار 4مسلح ملزمان میں سے2دکان میں داخل ہو گئے اور 2 باہر ہی موجودتھے ،پویس کے مطابق دکان کے اندر موجود ملزموں نے لوٹ مار کی کوشش کی جس پر دکان مالک35سالہ یار محمد ولدخیال محمد نے مزاحمت کی تو ملزموں نے فائرنگ کردی ،گولی لگنے سے دکان کا مالک زخمی ہوگیا، فائرنگ کی آواز سنتے ہی موٹر سائیکل گشت پر مامور اہلکار موقع پر پہنچے تو دکان کےباہر موجود 2ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی کر وہاں سے فرار اختیار کی جب کہ دکان میں موجود ملزموں نے دکان کے مالک کو یرغمال بنالیا اور پولیس کو کہا کہ راستے سے ہٹ جائیں نہیں تو دکاندار کو ماردیں گے جس پر وہاں موجود 6 اہلکاروں میں سے 2چھپ گئے جبکہ4 اہلکار پیچھے ہٹنے لگے جب ملزمان باہر نکلے تو دیگر2 اہلکاروں نے ان پر فائرنگ کی اور مقابلےمیں دونوں ملزمان موقع پر ہی مارے گئے، پولیس نے ملزموں کے قبضے سے2 ٹی ٹی پستول، موٹر سائیکل ، چھینے ہوئے موبائل فون ،پرس ، نقدرقم اور دیگر سامان برآمد کرلیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شکل سے افغانی لگتے ہیں، تاہم فوری ا نکی شناخت نہیں ہو سکی ہے، لاشوں اور زخمی کو عباسی اسپتا ل منتقل کیا گیا ،جہاں زخمی دکاندار کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔
تازہ ترین