• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں صحافیوں کوہیلتھ کارڈجاری کئےجائینگے،صوبائی وزیراطلاعات

سرا ئےعا لمگیر(نا مہ نگار) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق صوبہ بھر کے کارکن صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کئے جائیں گے، اخبارات کو میرٹ پر اشتہارات دیے جارہے ہیں، اخباری مالکان بھی کارکنوں کو بروقت تنخواہیں اداکریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات پریس کلب میں نومنتخب عہدے داروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا،صوبائی وزیر اطلاعات نےکہاکہ ہیلتھ کارڈ کے اجراء کے حوالے سے متعلقہ وزارت سے بات کی ہے، پریس کلبوں کے ممبران کو علاج معالجہ کیلئے ہیلتھ کارڈ کی سہولت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں خود بھی ایک سیاسی کارکن ہوں، اخباری کارکن میرے دل کے قریب ہیں انکے مفادات کو نہایت مقدم رکھتا ہوں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ ڈی جی پی آر پنجاب میں اشتہارات کو سسٹم آٹو میٹیڈ کر دیا ہے، ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو میرے سامنے مکمل رپورٹ ہوتی ہے کہ کس اخبار کو کتنے اشتہارات ملے ہیں۔
تازہ ترین