آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر22؍ جمادی الثانی 1441ھ 17؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

گزشتہ حکومت نے ذاتی تشہیر پر سرمایہ خرچ کیا ‘ فیاض چوہان

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گزشتہ دور حکومت میں نام نہاد خادم اعلیٰ کہلانے والوں نے پبلک ٹوائلٹس پر بھی اپنی تصاویر نصب کروا کر عوام کے سرمائے کو اپنی ذاتی نشرو اشاعت کا ذریعہ بنائے رکھا- ذاتی تشہیر پر سرمایہ خرچ کرنے سے عوامی محرمیوں میں اضافہ ہوا۔ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر پنجاب حکومت خاموشی سے عوام کو بنیادی سہولیات اُنکے گھر کی دہلیز پر فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ حکومت کیخلاف زہر اگلنا اور حکومت کی ہر عوامی بہتری کی کوشش کو سبوتاژ کرنا بعض عناصر کے روزگار کا ذریعہ ہے- شہری کسی منفی پراپیگنڈے میں آنے کی بجائے حکومتی فلاحی پروگراموں اور عوامی بہتری کے منصوبوں سے عام آدمی کو آگاہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 21وارڈ نمبر 4میں نوتعمیر ٹیوب ویل کے افتتاح کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا- صوبائی وزیر نے کہا کہ حلقے میں ڈیڑھ سال کی مختصر مدت میں20 ٹیوب ویلوں کی تنصیب مکمل کر لی ہے۔

اسلام آباد سے مزید