• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پنجابی اداکار گھپی گریوال کا ننکانہ صاحب کا دورہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)بھارتی پنجاب کے اداکار گھپی گریوال ننکانہ صاحب کا دورہ کیا اور سکھوں کے دیگر مذہبی مقامات کی بھی زیارت کی، وہ گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچے ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے وزارت اطلاعات کی میڈیا ایڈوائزر و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی مسرت جمشید چیمہ نے بھارتی پنجاب کے اداکار گھپی گریوال سے ملاقات کر کے انہیں پنجاب حکومت کی جانب سے خوش آمدید کہا ۔ گھپی گریوال نے کرتار پور راہداری منصوبے پر پاکستانی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی کے انتظامات بہت بہتر ہیں ۔
تازہ ترین