• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کو کنٹرول اور عوام کو فوری ریلیف دیا جائے‘ن لیگ

کوئٹہ ( پ ر )پاکستان مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال، صدر تحصیل نا نا صاحب،میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ، آصف ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ،نسیم کاسی ایڈووکیٹ،ضلعی صدر پشین سعد اللہ ترین،ضلعی صدر قلعہ عبداللہ،وارث اچکزئی،چمن سٹی کے صدر عبدالمنان درانی، نثاراچکزئی،حیدر اچکزئی،لیاقت راجپوت،طارق گل پیٹرک،ذاکر بنگلزئی، غلام آغا ،شنو گل اور ارباب اقبال کاسی نے صوبائی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول اور عوام کو فوری ریلیف دیا جائے کیونکہ بے روزگاری عام اورگیس ،ڈیزل،پٹرول،بجلی کے قیمتوں میں اضافے کے ساتھ روزمرہ کی اشیاء بھی نا پیدہوتی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گیس ،بجلی، پٹرول،ڈیزل،آٹاسستا اورروزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ برفباری کے نام پر نام نہاد فوٹو سیشن ایک ڈراما ہے حقیقی متاثرین ابھی تک امداد سے محروم ہیں ۔انہوں نے صوبائی حکام سے مطالبہ کیا کہ مسلم باغ ،کان مہترزئی،تحصیل نا نا صاحب،تحصیل برشور ،کاریزات میں تمام آفت زدہ علاقوں کے عوام کو فوری ریلیف دیا جائے ۔مسلم باغ،زیارت،کان مہترزئی،تحصیل نا نا صاحب ،غرشیان،کلی ملازئی،کچھ شمشوزئی،نانا آباد ،مرغہ دلسور،برشور کے تمام علاقے شدید برفباری سے متاثر ہوئے لہٰذا ضروری ہے کہ حکام بلا تفریق متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی کارروائیاں شروع کریں۔
تازہ ترین