• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹے کے بعد ملک بھر میں چینی کی قیمت میں بھی اضافہ

آٹے کے بعد ملک بھر میں چینی کی قیمت میں بھی اضافہ


آٹے کے بعد ملک بھر میں چینی کی فی کلو قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔

لاہور اور کوئٹہ میں 4 سے 6 روپے اضافے کے بعد ایک کلو چینی 80 روپے کی ہوگئی۔

کراچی میں گزشتہ روز 74 روپے کلو فروخت ہونے والی چینی اب 77 سے 78 روپے میں دستیاب ہے۔

پشاور میں چینی کی 50 کلو کی بوری کی قیمت ساڑھے 3 سے بڑھ کر 3 ہزار 800 روپے کی ہوگئی۔

ملک بھر میں چینی کی قیمت بڑھتے ہی مٹھائی، کیک اور دیگر مٹھی سوغاتوں کی قیمتوں میں 100 سے 150 روپے فی کلو تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین