• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر: موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری

آزاد کشمیر: موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری


آزاد کشمیر میں اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) نے موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔

ایس ڈی ایم اے نے وادی نیلم، وادی لیپہ اور حویلی میں متعلقہ سرکاری اداروں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کردی۔

ایس ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بلند پہاڑی مقامات پر زیادہ برف پڑنے کا امکان ہے۔

اپنے الرٹ میں ایس ڈی ایم کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی بندش کی صورت میں محکمہ مواصلات، نیشنل ہائی وے اور ایف ڈبلیو او فوری ردعمل کے لیے تیار رہیں۔

وادی نیلم میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کے خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔

ایس ڈی ایم اے نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں پہلے سے وادی نیلم کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں ریلیف آپریشن میں ایل او سی پر تعینات فوج سے بھی مدد لے سکیں گی۔

تازہ ترین