• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ضلع شرقی کی ماڈل کورٹ نے قتل کیس میں نامزد ملزمان کو عدم ثبوت پر بری کردیا۔ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی حلیم احمد نے سماعت کی۔ استغاثہ کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا جس پر فاضل عدالت نے ملزمان یاسر،راشد،نازیہ اور نسرین کو عدم ثبوت پر بری کردیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نے مسماۃ زہرش سمرن کو گھونسوں ،لاتوں، کرسیوں اور وائپر سے زدوکوب کیا جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہوگئی۔ ہلاکت کے وقت مقتولہ سات ماہ کی حاملہ تھی۔ ملزمان مقتولہ کے سسرالی رشتے دار ہیں۔تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

تازہ ترین