• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج ویڈیو کیس، ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی پر خارج

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جج ویڈیو سکینڈل کیس میں ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی کی بناءپر خارج کر دی ہے۔مسلم لیگ ( ن ) کے وکیل جہانگیر جدون کی طرف سے جج ویڈیو کیس میں ایف آئی اے کے حراساں کرنے کیخلاف دائر درخواست کی ،سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے جہانگیر جدون کو حراساں نہیں کیا گیا۔ دوران سماعت درخواست گزار وکیل جہانگیر جدون عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر درخواست خارج کردی۔

تازہ ترین