کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق رکن اسمبلی نثار پنہور کا گذشتہ کئی برسوں سے ایم کیو ایم پاکستان سے کسی بھی سطح کا کوئی رابطہ نہیں ہے اور وہ اپنی سرگرمیوں کے ذمہ دار خود ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے واشگاف الفاظ میں واضح کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان ملکی سالمیت اور وحدانیت پر مکمل یقین رکھتے ہوئے اس کے خلاف ہونے والی تمام تر سرگرمیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔