اقوام متحدہ (پی پی آ ئی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 2019 کے دوران جنگ زدہ علاقوں سے باہر 56 صحافی مارے گئے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈجارک نے اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسکو کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2019کے دوران زیادہ تر لڑائی کے علاقے سے باہر 56صحافی ہلاک ہو گئے جو 2018 کے مقابلے میں نصف تعداد ہے ، 2018 میں 99 صحافی ہلاک ہو ئے تھے۔