• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن سفیر کاچائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ، بچوں سے نغمے بھی سنے

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) جرمنی کے سفیر برنہارڈ شلاج ہیک نے چیئر پرسن چائلڈپروٹیکشن بیورو سارہ احمد کے ہمراہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کا دورہ کیا۔اس موقع پر سارہ احمد نے جرمن سفیر کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے سے بریفنگ دی اور بچوں کو دی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔ جرمن سفیر نے بچوں کے رہائشی ہاسٹل اور چائلڈ پروٹیکشن سکول کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے بچوں سے بات چیت کی اور ہاسٹل میں جاری موسیقی کی کلاس میں بچوں سے نغمے بھی سنے۔ انہوں نے بچوں کے تحفظ کے مشن میں باہمی تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔
تازہ ترین