آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل30؍ جمادی الثانی 1441ھ 25؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مودی سرکار نسل پرست بھارت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،گورنر

لاہور(نمائندہ خصو صی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بھارت میں متناز ع شہر یت قانون کیخلاف احتجاج انقلاب میں بد ل رہا ہے، گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی بھی مسلمانوں کے ساتھ ملکر مودی کے کالے قانون کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔نر یندر مودی سرکار انتہا پسند اور نسل پرست انڈیا کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔ وہ گو ر نر ہاؤس میں بین المذاہب ہم آہنگی کے 13رکنی وفد،صوبائی وزارت ترقی وخواتین پنجاب کی وائس چیئر پر سن فرزانہ راؤف سمیت دیگر سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارتی شہر یت قانون میں متناز ع ترمیم بنیادی انسانی حقوق کی بدتر ین خلاف ورزی ہے لیکن اقوام متحدہ سمیت کوئی بھی عالمی ادارہ اس کا نوٹس نہیں لے رہا ان اداروں کی خاموشی بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر دنیا نے نر یندر مودی کی ظالمانہ اور اقلیت دشمن پالیسیوں کو نہ روکا تو خطے میں مزید مسائل جنم لیں گے اور اس کا ذمہ دار صرف اور صرف بھارت ہی ہوگا۔

لاہور سے مزید