• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس شہدا کی ورثا کا شہدا ء پیکج کے تحت بھرتیا ں نہ ہونے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور ( لیڈی رپورٹر ) خیبر پختونخواہ پولیس شہدا کی ورثا نے شہدا ء پیکج کے تحت بھرتیا ںنہ ہونے اور صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے اختجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس شہداء کے ورثا کو بھرتی کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدام اٹھائیں جائے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے رکھے تھے مظاہرے کی قیادت وجاہت علی خان ،ثناء اللہ ،عدنان ،بلال اور دیگر شداء کے ورثا نے کی اس موقع پر شہداء کے ورثاکاکہنا تھا کہ ہمارے اپنوں نے ملک اور قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا مگر 2017سے 200 شہداء کے بچے درخواستیں دینے کے باوجود شہید کوٹہ پر بھرتی نہ ہوسکے اور پچھلے تین سالوں سے ہماری سمری حکومت کے پاس پڑئی ہوئی ہیں جس پر کوئی عمل درامد نہیں ہوا۔
تازہ ترین