• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آسٹریلیا میں آگ کے بعد طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ،طوفانی بارش کے ساتھ آسمان سے گیند جتنے بڑے اولے پڑے، جن سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔

ویڈیوز اور تصاویر میں دکھایا گیا کہ گیند جتنے اولے آسٹریلوی پارلیمنٹ کی عمارت کو ڈھانپے ہوئے ہیں اور گھروں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آسٹریلیا میں خوف پھیلانے کے بعد طوفانی بارش اور بھاری اولے دیگر شہروں کا رخ کر رہے ہیں اور ملک کے جنوب مشرقی ساحلی علاقے تیز ہوا کے ساتھ سمندری طوفان سے متاثر ہو سکتے ہیں، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے لاکھوں ایکڑ کو جلا کر راکھ کر دیا ہے۔

تازہ ترین