• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھاری نقصان اٹھایا: وزیرِ اعظم

ڈیووس : وزیراعظم عمران خان کا پاکستان اسٹریٹیجی ڈائیلاگ سے خطاب


سوئٹزر لینڈ میں موجود وزیرِ اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری نقصان اٹھایا۔

سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم میں شریک وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان اسٹریٹجی ڈائیلاگ فورم سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ افغان جنگ کے باعث ہمارے معاشرے میں منشیات اور کلاشنکوف کلچر آیا جس نے ہمارے معاشرے کو تباہ کیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار جانوں کی قربانی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: وزیرِ اعظم عمران خان ڈیووس روانہ

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سر زمین کئی تہذیبوں کا مسکن ہے اور سیاحت کے لیے بہترین ملک ہے، پاکستان میں ایسے کئی سیاحتی مقامات ہیں جو اب تک دنیا کی نظروں سے اوجھل ہیں۔

وزیرِ اعظم پاکستان نے کہا کہ ہم غیر ملکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ساٹھ کی دہائی میں پاکستانی معیشت خطے میں سب سے زیادہ ترقی کر رہی تھی، ستر کی دہائی میں مختلف اداروں کو قومیانے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، حکومت میں آنے کےبعد ہم نے سب سے زیادہ توجہ معیشت پر دی۔

یہ بھی پڑھیئے: ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر دوبارہ ثالثی کی پیشکش

انہوں نے کہا کہ حکومت میں آتے ہی تجارت اور سرمایہ کاری کی راہ میں حائل غیر ضروری رکاوٹوں کو دور کیا، پہلا سال کرنسی کو مستحکم کرنے اور جاری حسابات کے خسارے کو کم کرنے میں صرف کیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں معدنیات کے وسیع ذخائر کو استعمال میں لانے کے لیے بیرونی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پڑوسی ملک افغانستان میں قیامِ امن کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں قیامِ امن کے بعد پاکستان کی وسطِ ایشیائی ریاستوں تک رسائی ممکن ہو گی، ہماری کوشش ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات بہتر ہوں۔

تازہ ترین