آپ آف لائن ہیں
ہفتہ10؍شعبان المعظم 1441ھ4؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ہم حکومت پر تنقید نہیں کرتے تجاویز دیتے ہیں، چوہدری شجاعت

ہم حکومت پر تنقید نہیں کرتے تجاویز دیتے ہیں، چوہدری شجاعت


حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہم حکومت پر تنقید نہیں کرتے بلکہ تجاویز دیتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہماری جماعت کے لیڈر اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی اور طارق بشیر چیمہ حکومت کی اصلاح کے لیے بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کا حکومت کے ساتھ اتحاد ہے، ہمیں محض اتحادیوں کی کیٹگری میں نہ رکھاجائے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان شاید مجھے پسند نہیں کرتے، مونس الہٰی

ق لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ حکومت ہماری باتوں کو مخالفت کے زمرے میں نہیں لے، ہم تنقید نہیں کرتے تجاویز دیتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ تجاویز اور باتوں سے استفادہ کرے، ہم بطور اتحادی اپنی تجاویز سے حکومت کی اصلاح کی کوشش کرتے ہیں۔

چوہدری شجاعت حسین نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے بعض حواری ہمارے کلپ دکھا کر غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید