• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افضال میموریل تھیلے سیمیا فاؤنڈیشن کے تحت خون کے عطیہ کیلئے کیمپ لگایا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کے اشتراک سے افضال میموریل تھیلے سیمیا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پی آئی اے ٹاؤن شپ میں تھیلے سیمیا میں مبتلا بچوں کے لیے خون کے عطیے کے ایک روزہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پی آئی اے کے اسٹاف اور اُن کے اہل خانہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور خون کا عطیہ دیا۔ اس موقع پر سینکڑوں لوگوں کو مختلف امراض کے مفت ٹیسٹ کی سہولتیں بھی فراہم کی گئیں۔ سماجی رہنما محمد سلیم خمیسانی نے پی آئی اے کی جانب سے عطیہ خون کے لیے رابطہ آفیسر بے نظیر بلوچ کے ساتھ کیمپ کا دورہ کیا ۔

تازہ ترین