• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیجنگ: اسحاق ڈار کی چین کے وزیرِ خزانہ سے ملاقات

بیجنگ میں اسحاق ڈار کی چین کے وزیرِ خزانہ سے ملاقات
بیجنگ میں اسحاق ڈار کی چین کے وزیرِ خزانہ سے ملاقات

نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے آج بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین کے وزیرِ خزانہ سے ملاقات کی۔

اسحاق ڈار اور چینی وزیرِ خزانہ نے پاک چین مالیاتی اور بینکنگ تعاون کو سراہتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان ’آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ‘ کا مظہر قرار دیا۔

انہوں نے خاص طور پر پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے بزنس ٹو بزنس روابط کے پیش نظر مالی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان کی معیشت کی مثبت رفتار کا نوٹس لیتے ہوئے چینی وزیرِ خزانہ نے پاکستان کے اقتصادی ایجنڈے کو سراہتے ہوئے مالی استحکام کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں چین کی پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار کی چین کے وزیرِ خزانہ سے ملاقات
اسحاق ڈار کی چین کے وزیرِ خزانہ سے ملاقات

چینی وزیرِ خزانہ نے پاکستان اور چین کے درمیان مالیاتی اور بینکنگ تعاون کو مزید گہرا کرنے میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کے تعاون کو بھی سراہا۔

ملاقات میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے گورننس، ریونیو اور کاروبار کرنے میں آسانی پر حکومت پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر روشنی ڈالی۔

اسحاق ڈار نے چین سے سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی اعلیٰ ترجیح پر بھی زور دیا۔

ملاقات میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جن ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی گئی، ان میں زراعت، آئی ٹی، معدنیات اور قابل تجدید توانائی شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید